27 جون 2011 - 19:30

کراچی/اسلام آباد…متحدہ قومی موومنٹ کے صوبائی اور وفاقی وزراء مستعفی ہوگئے ہیں۔ ایم کیو ایم کے رہ نما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ حکومت انہیں ڈکٹیشن پر چلانا چاہ رہی تھی ، وہ اپوزیشن میں آ گئے ہیں اور عوامی مسائل حل کرنے کے لیے حکومت پر دباوٴ ڈالیں گے۔

ابنا: ڈاکٹر فاروق ستار نے جیو نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بابر غوری اور ڈاکٹر ندیم سمیت اپنے استعفے صدر کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم وفاق اور سندھ میں حکومت کی اتحادی رہی ہے، ان سے کبھی اتحادیوں جیسا سلوک نہیں کیا گیا، جمہوریت اور ملکی استحکام کے لیے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کی ، تین سال میں کبھی بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا، ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم ڈکٹیشن پر نہیں چل سکتی ، اب وہ اپوزیشن میں آ گئے ہیں ، حکومت انہیں عزت دے، پہلے کہتے تھے کہ شیر آیا شیر آیا، اب حقیقت میں شیر آگیا ہے۔ادھر کراچی میں 14 وزراء نے اپنے استعفے قائم مقام گورنر سندھ کو پیش کردئیے ۔ ایم کیوایم کے رہ نما رضا ہارون کا کہناہے کہ حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ حتمی ہے احتجاجاً استعفے دے دئیے ظالمانہ اور جابرانہ دور حکومت اب نہیں چل سکتا۔سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد کے چیمبر میں تمام وزراء اور مشیروں نے اپنے استعفے پیش کئے۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنمارضا ہارون نے کہا کہ الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ہمیں وزارت کی ذمہ داری دی گئی،وزارتیں اور اسمبلی کی رکنیت ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی امانت ہیں۔رضا ہارون نے کہاکہ ہم نے تمام استعفے احتجاجاً دیئے ہیں ظالمانہ، جابرانہ اور آمرانہ دور حکومت اب نہیں چل سکتا۔انہوں نے کہاکہ اب پارلیمان میں اب بھرپور جمہوری اور موٴثر انداز میں اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ رضا ہارون نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے رابطوں کی انہیں کوئی اطلاع نہیں لیکن ایم کیو ایم کا علیحدگی کا فیصلہ حتمی ہے۔ رضا ہارون نے کہا کہ آزاد کشمیر کی دونشستیں ایم کیو ایم کی ترجیح نہیں لیکن حکومت کی نیت سامنے آگئی اب تمام جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ یہ کشمیر الیکشن متنازع ہیں ، غیرجمہوری اورآمرانہ طریقے سے ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا۔انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر انتخابات کو کالعدم قراردیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت